یہ سب سے جامع مفت اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر ہے۔ اس میں وہ تمام خصوصیات ہیں جن کی آپ ایک اکاؤنٹنگ پیکج سے توقع کرتے ہیں اور ہم اس میں مزید اضافے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ہمیشہ کے لئے مفت
آپ پروگرام کو جتنی دیر چاہیں استعمال کر سکتے ہیں، تمام خصوصیات کا استعمال کریں اور جتنی مرضی معلومات درج کریں۔ یہاں کوئی وقت کی حدود نہیں، کوئی استعمال کی حدود نہیں، کوئی اشتہارات نہیں۔
آف لائن کام کریں
آپ کا تمام کام آفلائن آپ کے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر کیا جا سکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کا انٹرنیٹ بند ہو جائے یا دستیاب نہ ہو تو آپ اپنے ڈیٹا یا پروگرام تک رسائی نہیں کھوئیں گے۔
کئی پلیٹ فارموں پر
یہ ڈاؤن لوڈ کے لیے ونڈوز، میک او ایس ایکس اور لینکس پر دستیاب ہے۔ ڈیٹا بیس کی شکل تمام آپریٹنگ سسٹمز میں یونیورسل ہے، جس کا مطلب ہے کہ ونڈوز پر بنایا گیا اکاؤنٹنگ فائل کو ضرورت پڑنے پر آسانی سے میک او ایس ایکس یا لینکس میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔